• news

حکمران سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کریں : میاں شبیر احمد 


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) حکمران سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کریں ،ان خیالات کا اظہار میاں شبیر احمد صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انکیشمنٹ اور پنشن قوانین میں کی گئی ترامیم سرکاری ملازمین سے ان کے بڑھاپے کا سہارا چھینے کے مترادف ہے ،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی مہنگائی کے اس دور میں اگر حکومت ملازمین کو مراعات نہیں دے سکتی تو پہلے سے رائج قوانین میں ترامیم کرکے انہیں فاقوں پر مجبور نہ کیاجائے اور ان متنازعہ نئی ترامیم کو فوری واپس لیا جائے ورنہ تمام محکموں کے سرکاری ملازمین آئندہ ماہ سول سیکرٹریٹ کا گھیرا¶ کریں گے، اس موقع پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ سپورٹنگ سٹاف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے چیئرمین عبدالشکور، صدر طارق جاوید خاں، جنرل سیکرٹری حافظ ظل ربانی، مدثر شریف مغل، محمد قاسم مہر، جاوید مسیح اور دیگر سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن