• news

بجلی کے بل آخری تاریخوں میں بھجوائے جاتے ہیں، شہریوں کی دہائی


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)گیپکو سب ڈویڑن لدھیوالا وڑائچ کی من مانیاں عروج پر'اہلیان چک اگوکئی ماہ سے بجلی کے بل ڈھونڈنے میں مصروف'سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ بجلی کے بل آخری تاریخوں میں بھجوائے جاتے ہیں اور اوپر سے ہمارے گھروں میں بل دینا واپڈا والے اپنی توہین سمجھتے ہیں'گاﺅں کی مختلف دکانوں پر اکٹھے بجلی کے بل رکھوائے جاتے ہیں ،شہری اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے بل ڈھونڈتے ہیں،اکثراوقات بل دکانوں پر ہی پڑے رہتے ہیں اور آخری تاریخ بھی گزر جاتی ہے ، ایک تو بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافے سے ہم پریشان ہیں اور اوپر سے بجلی کے بلوں کی تاریخ گزر جانے کے بعد ہم معہ جرمانے بل ادا کرتے ہیں ،لہٰذا اعلیٰ حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں،ہماری گیپکو چیف سے اپیل ہے کہ گلفام نامی اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور بجلی کے بلوں کو ہمارے گھروں تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن