افغان اوپنرز کی پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بڑی پارٹنر شپ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے اوپنرز نے پاکستان نے خلاف کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بنا ڈالی۔ہمبنٹوٹا میں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 227 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی جو افغانستان کی پاکستان کیخلاف اب تک کی سب سے طویل ترین اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔