• news

کرکٹ جنوبی افریقہ کا خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ جنوبی افریقہ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد خواتین اور مرد کرکٹرز انٹرنیشنل میچز کی یکساں میچ فیس وصول کریں گے۔خواتین کرکٹرز کا معاوضہ عام طور پر مرد کرکٹرز سے کافی کم ہوتا ہے، لیکن جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے بعد تیسرا ملک ہے جس نے مرد اور خواتین کرکٹرز دونوں کو برابر معاوضہ دینے کی ٹھان لی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے سی ای او فولیٹسی موسیکی نے کہا ہے یکساں معاوضوں کا اعلان ایک اہم قدم ہے جس سے ملک میں خواتین کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور خواتین کرکٹرز کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ساتھ افریقن ویمنز کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن