پشاور زلمی کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ کا انعام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین کی جانب سے ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک پیش کردیا گیا۔ زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا، اس تاریخی کامیابی پر زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ماضی میں زلمی فاونڈیشن، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، اتھلیٹ ارشد ندیم اورسپیشل اتھلیٹس کو بھی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرچکی ہے۔