• news

ٹینس کے فروغ کیلئے تعاون کر رہے ہیں :وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹینس ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا،انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا استقبال کیا۔ وہاب ریاض سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،مشیر کھیل پنجاب نے کھلاڑیوں  میں ٹینس کٹس تقسیم کیں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ اعصام الحق،امریکی کوچ اور فٹنس ٹرینر ایڈورڈوویسنشیو کھلاڑیوں کو کیمپ میں تربیت دے رہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس کے عالمی معیار کے ٹینس کورٹس بنائے ہیں جن میں جدید سہولیات دستیاب ہیں جس سے کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر بناسکتے ہیں۔ٹینس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس کے ٹورنامنٹس بھی کرائے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، ٹینس کے فروغ کیلئے ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس ٹریننگ کیمپ کیلئے تعاون پر سپورٹس بورڈ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں پہلی بار ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا ہے،جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لارہے ہیں،دنیا بھر میں ٹینس کھیلی ہے، جو کچھ سیکھا وہ جونیئرز کو سکھا رہاہوں تاکہ ان میں سٹار بنیں۔

ای پیپر-دی نیشن