• news

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے  جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا


اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق توشہ خانہ فوجداری مقدمہ میں عمران خان کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کواو ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔ جج ہمایوں دلاور کو بیانیہ طور پر ان کی جانب سے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی بدولت آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کر دیا گیا ہے تاہم رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔
او ایس ڈی

ای پیپر-دی نیشن