• news

سندھ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پر ایک ماہ قید‘50ہزار جرمانہ ہوگا


 کراچی (سٹاف رپورٹر) بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والدین کو اب ایک ماہ تک قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگتنی ہوگی، گورنر سندھ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول بل2023ءپر دستخط کردیئے۔بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ (1) کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا پچاس ہزار روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کا مجاز ہو گا۔ بل کے تحت امیونائزیشن اور ویکسی نیشن کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ یا 6 ماہ تک کی قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔ بل کے مطابق سندھ امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی اور رجسٹری میں ویکسی نیشن کے اندراج کے بغیر برتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔ اس بل کا مقصد صوبے میں امیونائزیشن، ویکسی نیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے وبائی امراض کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔
حفاظتی ٹیکے

ای پیپر-دی نیشن