• news

چینی صدر کی مودی سے ملاقات ، سرحدی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار 


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے صدر شی جن پنگ نے برکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے غیرمعمولی ملاقات کی اور لداخ میں بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم نے برکس اجلاس میں ایک غیر طے شدہ ملاقات کی۔ اس ملاقات کو خطے میں بدلتی صورت حال میں اہم پیشرفت قراردیا جا رہاہے۔ خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقان 2020ءمیں اس وقت سے تنا¶ کا شکار ہیں جب بھارتی فوج نے لداخ میں چین کی سرحد پر خلاف ورزیاں کیں، جس پر دونوں ممالک کی فوج کے درمیان جھڑپ میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی اہلکار ہو گئے تھے۔ اس مختصر ملاقات میں چین کے صدر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی فوج کی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لداخ تنازع دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث ہے۔ صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بھارت کے تعلقات میں بہتری دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کے حق میں ہے۔ اس لئے دونوں فریقین اپنے دوطرفہ تعلقات کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر کو سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کا احترام ضروری ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ساڑھے 3 ہزار کلو میٹر مشترکہ سرحد ہے جس پر 2020ءسے مسلسل جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 1962 ءمیں ایک سرحدی جنگ بھی ہوئی تھی۔
چینی صدر/ مودی
 

ای پیپر-دی نیشن