پیپلز پارٹی آئینی امو ر کو سیاست زدہ نہ کرے: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں آئینی امور کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مکمل اتفاق رائے ہوا جو بات پی پی پی کہہ رہی ہے، ایسی کوئی بات سی سی آئی میں نہیں ہوئی۔ سی سی آئی میں سب جماعتوں کو معلوم تھا کہ نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں صرف مردم شماری کی منظوری دی گئی تھی۔ ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہوں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں نہ کریں تو ایک سقم ہوگا۔ الیکشن کمشن کو کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے 14 دسمبر کی مدت کم کر دیں۔ پیپلز پارٹی سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ اگلے الیکشن میں پیسے کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو تجاویز دی ہیں۔ سیاستدان ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتا ہے، نواز شریف الیکشن سے پہلے ضرور آئیں گے جس شخص نے یو سی نہیں چلائی اس نے 4 سال کیلئے ملک دیا گیا ہم تو کہتے ہیں 90 دن کے بجائے 30 دن میں الیکشن کروا دیں۔