• news

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ریس فنشنگ لائن پر ایتھلیٹس نے منگنی کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ہنگری میں جاری اتھلیٹکس کے عالمی مقابلے میں دوڑ مکمل ہونے پر خاتون اتھلیٹ نے اپنے دوست سے ریس فنشنگ لائن پر منگنی کر لی۔ یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا خاتون اتھلیٹ کو منفرد انداز میں شادی کا پرپوزل دیتے ہی ان کے دوست نے جھٹ سے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا دی۔ ہنگری میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں 35 کلومیٹر طویل میراتھون دوڑ میں سلواکین اتھلیٹ ہانا شریک تھیں جب وہ دوڑ مکمل کرکے فنشنگ لائن پر پہنچیں تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہاں ان کے ہم وطن اتھلیٹ ڈومینک موجود تھے۔ڈومینک نے اردگرد کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی محبت ہانا کو شادی کی پیشکش کی۔ ڈومینک گھنٹے کے بل بیٹھ گئے اور شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں منگنی کی انگوٹھی پیش کی۔ہانا نے بھی دوست کی محبت کو قبول کیا اور شادی پر حامی بھر لی جس پر ڈومینک نے انہیں انگوٹھی پہنا دی جس کے بعد وہ دونوں انتہائی مسرور نظر آئے جبکہ اردگرد موجود دیگر اتھلیٹس اور تماشائیوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

ای پیپر-دی نیشن