ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں نے تباہی مچادی، 2 بچوں سمیت 12 ہلاک
شملہ(این این آئی)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے ۔ بارش سے متعلق تازہ واقعات میں دو بچوں سمیت 12افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 5قومی شاہراہوں سمیت 709سڑکیںمکمل طور پر بند ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث ریاست کے کئی اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بیسیوں مکانات اور دیگر عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئیں۔ کلو کے علاقے میں زمین کھسکنے سے محض 30سیکنڈ میں سات عمارتیں ڈھیر ہو گئیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے بہار اور دیگر ریاستوں میں بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔