رضوانہ کے سر کی فلیپ یا سکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ تاحال نہ ہوسکا
لاہور ( این این آئی) تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سر کی فلیپ یا اسکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ۔رضوانہ کو جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات کی فراہمی کو 31 روز ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کے چند ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ بچی کی حالت میں بہتری کا اندازہ لگایا جاسکے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے سر کے زخم گہرے ہیں، سرجنز کی ٹیم فلیپ یا اسکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی، البتہ پیر کے روز تمام ٹیسٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ڈاکٹرز کے مطابق بے ہوشی میں بچی کی سرجری کی جاتی ہے جو صحت کے لئے خطرناک ہے، اس لیے سیشنز رضوانہ کی رضامندی سے کیے جاتے ہیں۔