بلی نے اپنی دْم سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
مشی گن(نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک بلی کی دْم دنیا کی لمبی ترین دْم قرار دی گئی ہے جس نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی دلوادیا ہے۔ امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کی16.07 انچ کی دم نے باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے لمبی دْم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ بلی فارمنگٹن ہلز کے رہائشی ولیم جان پاورز کی پالتو بلی ہے جسے انہوں نے الٹیرا کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ولیم جان کی ہی ایک اور بلی سائگنس کے پاس تھا جس کی دْم کی لمبائی 17.58 انچ تھی۔