• news

9 مئی: عمران کے خلاف مقدمات میں بغاوت پر اکسانے کی دفعات بھی شامل 


لاہور (نامہ نگار) محکمہ پراسیکیوشن نے 9 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمات میں عمران خان کےخلاف مظاہرین کو بغاوت پر اکسانے کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔ جبکہ جے آئی ٹی ٹیم اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات اور تفتیش کے بعدگزشتہ روز واپس لاہور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دنگا فساد، معاشرہ کے مختلف طبقات میں دشمنی کے فروغ کےلئے بیانات دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی مرتب کر دہ کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ 18اگست کو کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید دفعات شامل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کرنے کے لیے اٹک جیل جانے والی جے آئی ٹی کی 5رکنی ٹیم گزشتہ روز واپس لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی سربراہی میں ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/023کے حوالے سے ان کا بیان قلمبند کیا اور سانحہ 9مئی کے واقعات سے متعلق مختلف سولات کیے۔
دفعات شامل

ای پیپر-دی نیشن