نیشنل سکیورٹی کونسل ملکی حالات کی خرابی کی وجوہات پر بھی غور کرے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، متعدد کتابوں کے مصنف ، جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کو دیگر امور کی طرح ملکی معاشی ، سیاسی حالات کی خرابی کی وجوہات پر بھی غور کرنا چاہیے اور قیام پاکستان سے لیکر اب تک مقتدر اداروں کی کارکردگی کا جائز لیکر ذمہ داران کا تعین کرے کہ اب تک ملک ترقی کی پٹڑی پر کیوں نہ چڑھ سکا ملک میں ہر عوامی استعمال کی چیز دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ملک میں قومی اور محب وطن قیادت کا شدید فقدان ہے۔ اب تک حالات سدھار نے کی کوئی کوشش کیوں نہیں کی گئی عام آدمی یہی سوچتا ہے کہ اب تک ملک کی باگ ڈور نااہل اور غیر محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں جارہی ہے۔ ہر اقتدار میں آنے والا صرف ذاتی فائدے اٹھا کر چلتا بنتا ہے اور قوم وہیں کی وہیں برے حالات کا شکار ہے۔