• news

عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی اقدار کے منافی ہے:ادریس شاہ زنجانی

لاہور(کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یقعوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کی سازش کو علماء مشائخ اور مسیحی برادری کے رہنماؤں نے مل کر ناکام بنادیا۔ مذہبی اقابرین کے فوری اقدام اٹھانے سے بین المذاہب ہم آہنگی کی نئی فضا پید ا ہو گئی ہے جو قابل تحسین ہے۔ کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین اور عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی تعلیمیات کے منافی ہے۔ ہمارا مذہب تمام عبادت گاہوں اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے۔جڑا والا واقعہ میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ ایک فرد کی غلطی کی سزا پوری کمیونٹی کو نہیں دی جا سکتی جن لوگوں نے قران کریم کی بے حرمتی کی ہے انہیں بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد دربار حضرت یعقوب  شاہ زنجانی میں اتحاد بین المذاہب کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن