کمشنر لاہور کاانسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے فیز 6 ڈی ایچ اے کا دورہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے فیز 6 ڈی ایچ اے کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو اے سی کینٹ، شالامار اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے ڈینگی سرویلنس پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ڈی ایچ اے مینجمنٹ کو کھلے پلاٹوں میں جمع شدہ بارشی پانی کی نکاسی کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ڈی ایچ اے فیز6کے ڈینگی مثبت کیس کا فیلڈ ٹیموں کا ڈینگی کیس ریسپانس چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز ڈی ایچ اے انتظامیہ اور ہیلتھ ڈینگی ٹیموں کی مشترکہ ٹیمیں بناکر سرویلنس کرائیں۔ انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ ڈی ایچ اے سے مل کر گھر گھر تک آگاہی مہم پھیلائیں۔ ڈینگی کیس ریسپانس پر کمپرومائز دراصل پوری انسداد ڈینگی مہم پر کمپرومائز ہے۔کمشنر لاہور نے ڈی ایچ اے و ہیلتھ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ اے کے فیز 6 اور 7کے کھلے پلاٹوں میں جھاڑیوں کو فوراً صاف کیا جائے۔