گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کا احسن اقدام
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا احسن اقدام جنہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے داخلہ لینے والے طلباء و طلبات کیلئے ایک اوپن ڈے کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد تمام طلباء طلبات کو ان کے فیوچر کے بارے آگاہ کرنا ہے جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے سٹال لگائے اور آنے والے طلبا ء طالبات کو آگاہ کیا کہ کس طرح وہ اپنے آنے والے کل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔