• news

ہائیکورٹ : موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا آخری روسٹرر جاری

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا آخری روسٹرر جاری کردیا گیا، 28 اگست سے پرنسپل سیٹ پر 9 سنگل بنچ اور 4 ڈویژن بنچ کیسز پر سماعت کرینگے،ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس شاید بلال حسن اور جسٹس مسعودعابد نقوی ،ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس رضا قریشی ، جبکہ ڈویژن بنچ نمر 4 جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ہوگا، ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز بطور سنگل بنچ 28 اگست سے یکم ستمبر تک کیسز کی سماعت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن