• news

سکیورٹی گارڈ موبائل پر گیم کھیلتے سو گیا‘بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک

لاہور(نامہ نگار)سکیورٹی گارڈ 24 سالہ شمریز گارڈن ٹاؤن کے علاقے ٹیپو بلاک میں ڈیوٹی کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بندوق پر لگنے کے باعث گولی چل گئی۔ گولی اس کے سینے میں لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سکیورٹی گارڈ موبائل پر گیم کھیل رہا تھا کہ اسے نیند آگئی،اسی دوران بندوق کی گولی چل گئی،جو اس کے سینے میں لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن