• news

پٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا:عبدالعزیز عابد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔ بجلی کے بلوں اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے۔منہ زور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں جمعیت اتحاد العلماء کے صدر وقار احمد چترالی ،سیکرٹری قاری غلام یاسین ،مولا نا تقویم الحق ،مولانا وعبدالرزاق ، مولانا فضلِ اکبر ،مولانا محمد اسماعیل ،مولانا عبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات کا واحدحل صاف ستھری اور دیانت دار قیادت ہے اس میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن