الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے واقعہ جڑانوالہ کی متاثرہ مسیحی بستی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد
لاہور( خصوصی نا مہ نگار ) الخدمت فاؤنڈیشن نے واقعہ جڑانوالہ سے متاثرہ مسیحی بستی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اسی حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، اکرام الحق سبحانی، میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر منیجر شعیب ہاشمی، مسیحی رہنما خالد اور الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کے مقامی ذمہ داران سمیت مسلمان اور مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں نے متاثرہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی کی جائے اور رواداری ومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔