• news

جماعت اسلامی کی تاریخ غلبہ اسلام کیلئے قربانیوں سے عبارت : ضیاء الدین انصاری

لاہور ( خصوصی نا مہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے اصل ماخذ قرآن و سنت کا نظام ہے۔ جماعت اسلامی کی 82 سالہ تاریخ غلبہ اسلام کیلئے قربانیوں سے عبارت ہے۔ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کیلئے کام کیا اور ہر قربانی پیش کی آئندہ بھی غلبہ اسلام کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 27 اگست کوجماعت اسلامی کے 82و یں یوم تاسیس کی تقریب فیروز پور روڈ پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، رہنما جماعت اسلامی میاں مقصود احمد،  خطابات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن