گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ضلعی صدر مسلم لےگ (ن )عارف خان سندھیلہ کی ملاقات
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے گورنر پنجاب صاحبزادہ بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ہے اور ان سے موجودہ ملکی سیاسی و انتظامی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، عارف خان سندھیلہ نے گورنر پنجاب کو شیخوپورہ دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کرائی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ گورنر پنجاب صاحبزادہ بلیغ الرحمن ایک باصلاحیت شخصیت ہیں جنہوں نے بطورگورنر اپنے منصب سے مکمل انصاف کیا ہے اور اپنے آئینی کردار کو نبھایا ہے ان کی کارکردگی سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت مطمئن ہے۔