• news

 مجدد الف ثانی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: صالح شرقپوری 


شرقپورشریف( نامہ نگار)سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے توحید کے پیامبر حضرت مجدد الف ثانی کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کو بلا خوف وخطیر بیان کیا ۔ حضرت مجدد الف ثانی نے دین اسلام کی اشاعت اور سربلندی کے لیے جو خدمات انجام دی وہ موجودہ حکمرانوں کے لیے ایک نمونہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صدیق اکبر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے لوگوں کو اسلام کا پیغام محبت دیاجس کے نتیجے میں غیر مسلم بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن