• news

حضرت مخدوم شیخ بھاگو سلطان کے 3 روزہ عرس کی تقریبا ت آج سے شروع 


قصور(نمائندہ نوائے وقت) حضرت مخدوم شیخ بھاگو سلطان کے عرس کی تقریبا ت 26 اگست سے شروع ہو رہی ہیں جو 28 اگست تک جاری رہیں گی 26 اگست کو شام 5 بجے غسل دیا جائے گا 27 اگست کو بعد از نماز عشاءمحفل میلاد ہو گی جبکہ 28 اگست کو حسب معمول بین الاقوامی کبڈی کے میچ ہوں گے بعد نماز عشاءمرکزی محفل نعت ہوگی جس میں معروف نعت خواں پروفیسر عبدالرو¿ف روفی و دیگر نعت خواں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے سجادہ نشین میاں صدیق او ر حافظ مدثر اسحاق کے مطابق عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن