پتوکی: چک نمبر 23 میں نکاسی آب کےلئے بنائے جوہڑ مےں کوڑے کے ڈھیر
پتوکی (نامہ نگار) پتوکی کے نواحی گا ﺅں بھوپے وال چک نمبر 23 میں نکاسی آب کیلئے بنائے جانے والے جوہڑ میں لوگوں نے کوڑا پھینکنا شروع کر دیا ، جس کے باعث جوہڑ دن بہ دن بھرنا شروع ہوگیا اور پانی گلیوں بازاروں میں جمع ہونا شروع ہوگیا، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی مناسب جگہ نا ہونے کی وجہ سے گاﺅں کے سارے لوگ بھی کوڑا جوہڑ میں پھینکنے پر مجبور ہیں۔ آنےوالے چند مہینوں میں خدشہ ہے کے یہ جوہڑ مکمل بھر جائےگا ۔ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر قصور اور چیف افسر ضلع کونسل سے نوٹس لیکر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کےلئے کوئی مناسب جگہ فراہم کرنے یاکوئی مناسب حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔