پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی : منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ سیاست اور سیاسی مقاصد بعد میں سب سے پہلے پاکستان یہی وجہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اور آج بھی پی پی پی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اس کی سیاست کا محور پاکستان اور عوام کی خدمت اور خوشحالی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھر پور تیاریوں سے الیکشن میں اتر یکی اور جیت کر بلاول بھٹو کو وزیر اعظم پاکستان بنائیگی۔