• news

ڈی آئی جی آپریشنز کی کاشف انور، ظفر محمود ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے ایک اہم ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پنجاب پولیس کی قابل تحسین کوششوں کو سراہااور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کاروباری برادری اور محکمہ پولیس کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا کاروباری شعبے کے ساتھ مسلسل تعاون ترقی کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پنجاب پولیس نے موجودہ تھانوں کو خصوصی پولیس سٹیشنز میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ان خصوصی تھانوں کو سپانسر کرنے کے سلسلے میں تاجر برادری کا فعال کردار چاہتی ہے اور اس کے بدلے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جس کمیونٹی نے تھانے کی بحالی اور اپ گریڈیشن میں تعاون کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن