مرکنٹائل ایکسچینج میں 20.9ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 20.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13932 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.217 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.906 ارب روپے رہی۔