مودی کا 2024ء کے الیکشن سے قبل رام مندر پر جعلی حملہ کرانے کا شرمناک منصوبہ
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا۔ سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا 2024ء کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی۔ دہشتگر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔ بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔ مودی سرکار نے 2019ء میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا۔ وہ جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔