ایشیاکرکٹ کپ ‘ وفاقی کابینہ نے فوج ‘رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی، فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سکیورٹی کیلئے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں جس میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔