• news

ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا دورہ، غریب کو بھی معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے: محسن نقوی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلی محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام کے بعد ایل ڈی اے درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز فراہم کرے گا۔ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ’’دستک‘‘ کا آغازکر دیا ہے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ درخواست گزاروں کو دستاویزات ان کے گھر پر فری فراہم کی جائیں گی ۔ اجلاس میں دیگر شہروں میں رہائش پذیر درخواست گزاروں کے لئے بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن