• news

عام انتخابات: الیکشن کمشن نے بلوچستان، سندھ کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پرسوں طلب کر لیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملک میں عام انتخابات کے معاملہ پر الیکشن کمشن نے بلوچستان، سندھ کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پرسوں  29 اگست کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمشن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی 29 اگست کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔صوبائی الیکشن کمشنرسندھ انتخابی تیاریوں سے متعلق کمیشن کو آگاہ کریں گے، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے صوبے میں افسران کے تقرروتبادلوں پر بریفنگ دی جائے گی، آئی جی سندھ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن