• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، مزید 2نوجوان گرفتار

جموں‘ سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ سے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت زبیر احمد شاہ اور مبصر یوسف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بھارتی فوجیوں،پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے لولاب میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ جبکہ ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کریری بنگدرہ کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہم میں ناکامی پر محکمہ پانی و بجلی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ضلح راجوری می ںبھارتی فوج کے ساتھ بطور مزدور کام کرن والا ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروسکے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت 32 سالہ اشوک کار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع راجواری کے علاقے نوشہرہ بھوانی کا رہائشی ہے۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، فاروق احمد توحیدی، میر شاہد سلیم اور مولانا مصعب ندوی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی مظالم اور ناانصافی کے خلاف اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے جو بھی آواز اٹھاتا ہے اسے سلاخوںکے پیچھے ڈال دیا جا تا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن