• news

تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے خلاف اداروں کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں حماد اظہر، عمر سرفراز چیمہ ، اعظم سواتی، قاسم خان سوری، علی زیدی، مسرت جمشید چیمہ، فواد چوہدری کے نام شامل ہیں۔ مقدمہ کے مطابق ان رہنماؤں نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی۔

ای پیپر-دی نیشن