• news

نیول چیف سے عالمی جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی ملاقات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) عالمی جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حمزہ نے حال ہی میں میلبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ جونیئر (انڈر 19) اسکواش چیمپئن شپ جیتی۔پاکستان نے یہ اعزاز 36 سال بعد حاصل کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ملاقات کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے نوجوان چیمپئن کو ٹائٹل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ نیول چیف نے حمزہ کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور لگن اور عزم کے ساتھ مستقبل کے سکواش مقابلوں میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی۔حمزہ خان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں نیول چیف نے نوجوان چیمپئن کو 5 لاکھ روپے کے نقد انعام اورکراچی میں پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کی مفت لائف ٹائم ممبرشپ دی۔حمزہ خان نے ملک میں سکواش کے فروغ میں غیر متزلزل تعاون پر امیر البحر اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف دی نیول سٹاف اوپن نیشنل اور انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپس کا باقاعدگی سے انعقاد اس کھیل کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن