بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) کی مدینہ منورہ سے پہلی ویڈیو وائرل
مدینہ منورہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت جو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب موجود ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس سٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی تھیں۔ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی اور نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔
راکھی ساونت