محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع
لاہور(خبرنگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9ستمبر تک توسیع کردی۔ملزم کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن مقدمہ میں پیش کیا گیا۔جیل کی گاڑی سے اترنے پر ملزم محمد خان بھٹی پرانکے حلقے کے لوگوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔
محمد خان بھٹی