براہ راست نشریات کے دوران بی بی سی کے اینکر کی زبان پھسل گئی، ویڈیو وائرل
لندن (نیٹ نیوز) براہ راست نشریات کے دوران بی بی سی کے اینکر کی زبان پھسل گئی جس پر اینکر نے خود بھی ہنستے ہوئے ناظرین کو مخاطب کیا۔ بی بی سی کے اینکر گیرتھ بارلو نے اپنی ہی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کیمرے میں اینکر کو دکھایا جاتا ہے اور اینکر 'آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں'کا روایتی جملہ بھول جاتا ہے اور اس کی جگہ 'میں بی بی سی دیکھ رہا ہوں' بولتا ہے۔ اس کے بعد اینکر نے اپنی ہی غلطی کو مزاحیہ انداز میں درست کرتے ہوئے کہا میں نہیں آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں۔
اینکر