• news

نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی وی وی آئی پی موومنٹ میں سڑک کی بندش پر معذرت


 اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے وی وی آئی پی موومنٹ میں سڑک کی بندش پر معذرت کر لی۔اپنے بیان میں علی مردان ڈومکی نے مستقبل میں حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وی وی آئی پی موومنٹ میں سڑک کو کم سے کم وقت کے لیے بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمت عملی اپنائی جائے کہ نہ سیکیورٹی متاثر ہو اور نہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
نگران وزیراعلیٰ معذرت

ای پیپر-دی نیشن