گوگل کایوٹیوب پر آزمائش کیلئے گنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچرمتعارف کرانے کا اعلان
اسام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر آزمائش کیلئے گنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچرمتعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔تفصیلات کےمطابق گوگل اسسٹنٹ اورساونڈ ہاونڈ نےاسمارٹ فونز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنانے کا فیچر کافی عرصے سے متعارف کرا رکھا ہے۔ لیکن اس نئے فیچر سے صارفین کو تلاش شروع کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔
فیچرمتعارف