• news

اٹلی کے شہر میلان میں 260 سال بعد گرم ترین دن،درجہ حرارت33ڈگری ریکارڈ


میلان(این این آئی)اٹلی کے شمالی شہر میلان میں 1763 کے بعد گزشتہ روز گرم ترین دن تھا، اوسط درجہ حرارت 33 ڈگری سینی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (اے آر پی اے)نے بتایاکہ میلان میں گرمی کی لہر جاری ہے جو اگست کے وسط میں شروع ہوئی تھی۔1763میں میلانو بریرا موسمیاتی مرکز نے درجہ حرارت ریکارڈ کرنا شروع کیا تھا۔اے آر پی اے کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 اگست میلان اور قرب و جوار کے علاقوں میں گرم ترین دن تھے، جہاں کئی قصبوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک گیا۔
اٹلی گرم ترین دن

ای پیپر-دی نیشن