• news

 بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ہے،مشعال ملک

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران مشیرانسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین ہے وہاں ہونے والی انتہا پسندی کو ریاست کی سپورٹ حاصل ہے ساڑھے چار سال ہوگئے میری یاسین ملک سے فون پر بات نہیں کروائی گئی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے بھارت میں 40 ہزار عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں نگران مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ میں نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کیا ہے ہیومن رائٹس میرے دل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں آج میں اڈیالہ جیل آئی ہوں مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں میں نے یہاں عورتوں کی جیل کا بھی دورہ کیا ہے یہاں صفائی ستھرائی تمام چیزوں کو دیکھا ہے جیل کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بریفنگ دی اور مشیر انسانی حقوق نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا کھانا پینا دیکھا ہے یہاں پر جو ہائی پروفائل قیدی آتے ہیں ان بیرکس میں بھی گئی ہوں مشعال ملک نے کہا کہ یہاں قیدیوں کو فیملی سے ملاقات کے لئے ہفتے میں دو دن مختص ہیں جو بھی قیدی کو ملنے آتے ہیں اور چیزیں دیتے ہیں ان کی لسٹ بنائی جاتی ہے جیل کے اندر اوپن جمز بنائے گئے ہیں قیدیوں کو بنیادی ضروریات پورا کرنے کا حق ہے جیل میں موجود قیدی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 6800 ہےجن کو 150 کیمروں سے مانیٹر کیا جاتا ہے کے پی کے سے 500 قیدی یہاں پر موجود ہیں جو یہاں پر بچے موجود ہیں ان کو شیطان نہیں بنانا ان کو یہاں ٹیکنکل تعلیم دی جا رہی ہے بہت سے بچے ایسے جن کی پیدائش جیل میں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یسین ملک صاحب کا پہلا گھر ہی جیل ہے ہم نے جب ملنے جانا ہوتا تھا تو تلاشی لی جاتی تھی نگران مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید بے گناہ افراد کی تفصیلات حاصل کرکے ان کی داد رسی کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گی اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں پاکستان کی جیلوں میں حالات بھارت کی نسبت بہتر ہیں اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران انہوں نے مختلف بیرکس اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا 
مشعال ملک

ای پیپر-دی نیشن