گورنر پنجاب سے پائنیز بزنس مین گروپ کے وفدکی علی حسام اصغر کی قیادت میں ملاقات
لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پائنیز بزنس مین گروپ کے ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران نے چیئرمین علی حسام اصغر کی قیادت میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو مارکیٹوں اور صنعتوں کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کاروبار اور صنعتی ترقی سے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے۔ معاشی ترقی کیلئے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا بہت اہم ہے۔ زلزلہ، کرونا وبا ، سیلاب ہر مشکل وقت میں تاجر برادری نے ہمیشہ آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیا ہے۔ پائنیر بزنس مین گروپ کے چیئرمین علی حسام اصغر اور دیگر عہدیداروں نے گورنر پنجاب کی تاجروں کیلئے اوپن ڈور پالیسی کو سراہا۔ موجودہ مشکل حالات میں ملکی و معاشی ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ حسام اصغر نے پائنیر بزنس مین گروپ کی جانب سے گورنر پنجاب کو بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات پر سوینیئر بھی پیش کی۔ گورنر پنجاب نے تاجر برادری کے مسائل اور تحفظات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کو پاکستان کی طبی تعلیم میں اعلیٰ خدمات، آپ کے عزم و ذہانت اور ادارے کو یونیورسٹی رینکگ میں صف اول کا درجہ دلوانے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے ایکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ چند روز قبل آپ کو شعبہ طب میں بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا۔ جبکہ آپ پاکستان میں ربوٹک سرجری کے بانیوں میں سے ہیں۔ آپ 200 سے زائد کامیاب ربوٹک سرجریز کر چکے ہیں۔ آپ سابقہ پرنسپل سمز بھی رہ چکے ہیں۔