• news

مفت بجلی ، پٹرول کی سہولیات کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے:ملک امجد اعوان

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک امجد اعوان نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت ہر گھر پر بجلی کے بل ایک قیامت بن کر گر رہے ہیں دوسری جانب پٹرول کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی۔ ادویات اور اشیائے ضروریہ بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ عام آدمی پس کر رہ گیا ہے۔ مفت بجلی اور پٹرول کی سہولیات کو ختم کرنا ہو گا اور یہ سالانہ اربوں روپے کا ریلیف غریبوں کو دینا ہو گا وگرنہ غریبوں کو سڑکوں پر آنے سے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن