سارہ احمد کا وائرل کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس
لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا سوشل میڈیا پر وائرل کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر اوکاڑہ کے علاقہ کی کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ سارہ احمدنے بتایاکہ کمسن بچی کو اس کی ماں نے تشدد کا نشانہ بناکر تشدد کی ویڈیو وائرل کر دی۔بچی کی نانی کی درخواست پر پولیس نے کمسن بچی پر تشدد کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ کمسن بچی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔