• news

کاہنہ : ڈولفن اہلکاروں کی لوٹ مار‘گھرسے تلاشی کے دوران 2لاکھ روپے غائب کر دیئے‘ملزم حوالات بند

کاہنہ(نامہ نگار) : سرچ اپریشن کے دوران ڈولفن اہلکاروں کی لوٹ مار۔ گھر سے تلاشی کے دوران دو لاکھ روپے غائب کر دئیے۔ جھیڈو گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران  ڈولفن اہلکار وقار احمد نے شاہد کے گھر سے دو لاکھ روپے نکال کر گھر سے باہر چلا گیا ۔شاہد نے جب شور مچایا کہ ڈولفن اہلکار وقار نے پیسے اٹھائے ہیں تو اے ایس پی کاہنہ نے ڈولفن اہلکار کو بلا کر تلاشی لی تو ڈولفن اہلکار سے رقم برآمد ہو گئی۔ولفن اہلکار کو رقم برآمد ہونے پر حوالات میں بند کر دیا۔پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن