• news

فیصل آباد میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی‘ چوری کی وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکو اور چور چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کی سنچری مار گئے۔ نان سٹاپ وارداتوں میں شہری تین کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز‘ قیمتی سامان‘ مویشیوں اور ساڑھے تین درجن موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ شہر اور نواحی علاقوں مں دس گھروں‘ سات دکانوں اور گودام سے مجموعی طور پر دو کروڑ سے زائد نقدی‘ بیس تولہ طلائی زیورات‘ پانچ درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان  مسلح ڈاکو اور چور چھین کر لے گئے۔ مختلف مقامات پر آٹھ شہریوں سے نقدی‘ موبائل فونز اور  موٹر سائیکل اور چالیس شہریوں سے مجموعی طور پر پچاس لاکھ سے زائد نقدی‘ دس درجن موبائل فونز اور قیمتی سامان مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا جبکہ شہر اور نواحی علاقوں کے مختلف مقامات سے چونتیس موٹر سائیکلیں‘ بجلی اور گیس کے میٹر اور تین زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چور لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن